چارسدہ، ایچ ای سی زون سی انٹر یونیورسٹی مردانہ ہاکی چمپئن کی افتتاحی تقریب

439

ایچ ای سی زون سی انٹر یونیورسٹی مردانہ ہاکی چمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح باچا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد نے کیا
افتتاحی میچ سوات یونیورسٹی اور عبدالولی خان یونیورسٹی کے درمیان کھیلا گیا،چمپئن شپ 27 جنوری تک جاری رہے گا شبانہ خٹک ڈائریکٹر سپورٹس باچا خان یونیورسٹی
چارسدہ (چارسدہ نیوز) ایچ ای سی زون سی انٹر یونیورسٹی مردانہ ہاکی چمپئن کی افتتاحی تقریب،وائسں چانسلر باچا خان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد نیافتتاح کردیا،افتتاحی میچ سوات یونیورسٹی اور عبدالولی خان یونیورسٹی کے درمیان کھیلا گیا،تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی زون سی انٹر یونیورسٹی مردانہ ہاکی چمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح باچا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد نے کیا،افتتاحی تقریب کے موقع پر باچا خان یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس شانہ خٹک،ڈی ایس او تحسین اللہ،عبدالولی خان یونیورسٹی کے کوچ گل رحیم و دیگر یونیورسٹیوں کے آفیشل اور کھلاڑی موجود تھے ا فتتاحی میچ یونیورسٹی آف سوات اور عں دالولی خان یونیورسٹی مردان کے درمیان ہوا،اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس باچا خان یونیورسٹی شبانہ خٹک نے کہا کہ چمپئن شپ 27 جنوری تک جاری رہے گا اس چمپئن شپ میں 15 یونیورسٹیاں حصہ لی گی،اخر میں ڈائریکٹر سپورٹس باچا یونیورسٹی شبانہ خٹک نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد کو شیلڈ پیش کی

فیس بک پر تبصرے

Loading...