نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کردیا
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کردیا
مارچ سے جون تک 3 روپے 82 پیسے اور جولائی سے اکتوبر تک ایک روپے 43پیسے فی یونٹ اضافی وصول کئے جائیں گے،کمرشل اور زرعی صارفین کیلئے بھی بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا
اسلام آباد (چارسدہ نیوزاخبارتازہ ترین۔ 06 مارچ 2023ء) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کردیا،مارچ سے جون تک 3 روپے 82 پیسے اور جولائی سے اکتوبر تک ایک روپے 43پیسے فی یونٹ اضافی وصول کئے جائیں گے،کمرشل اور زرعی صارفین کیلئے بھی بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔ دنیا نیوز کے مطابق نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کردیا گیا ہے، مارچ سے جون تک صارفین سے 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کئے جائیں گے، جولائی سے اکتوبر تک ایک روپے 43پیسے فی یونٹ تک وصولی کی اجازت دے دی گئی ہے۔نومبر سے جون 2024تک ایک روپے 43پیسے فی یونٹ وصول کئے جائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔
فیس بک پر تبصرے