عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں پیش

273

عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں پیش

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف پنجاب میں 6 مقدمات درج ہیں،2 مقدمات ڈسچارج اور 4 مقدمات میں تفتیش زیر التو ہے،پولیس

لاہور (چارسدہ نیوز،اخبارتازہ ترین ۔ 21 مارچ 2023ء) لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کیخلاف پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات پیش کر دی گئیں۔ پولیس کے مطابق پنجاب میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف مجموعی طور پر 6 مقدمات درج ہیں،عمران خان کو 2 مقدمات میں ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف 4 مقدمات میں تفتیش زیر التوا ہے،سابق وزیراعظم کیخلاف تھانہ سرور روڈ اور ریس کورس میں تفتیش جاری ہے،جبکہ ان کیخلاف مدینہ ٹاون اور نیوائیر پورٹ راولپنڈی میں مقدمات خارج کیے جا چکے ہیں۔یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زمان پارک پولیس آپریشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ درخواست پر سماعت کریں گے، لاہور پولیس کیخلاف پکڑ دھکڑ کے خلاف کیس کی بھی سماعت آج ہو گی۔

یہ آرٹیکلز بھی پڑھیں مصنف کے دیگر مضامین

فیس بک پر تبصرے

Loading...