اٹارنی جنرل پاکستان شہزاد عطا الٰہی اپنے عہدے سے مستعفی

311

اٹارنی جنرل پاکستان شہزاد عطا الٰہی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

 

وفاقی حکومت کی جانب سے ‏شہزاد عطا الہٰی کو منصور عثمان کے عہدہ نہ سنبھالنے کے باعث اٹارنی جنرل تعینات کیا گیا تھا۔

 

‏یاد رہے کہ اشتر اوصاف نے صحت کی خرابی کے باعث 12 اکتوبر 2022 کو اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

 

بعد ازاں 24 دسمبر کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ملک کے 37 ویں پرنسپل لا افسر کے طور پر نامزدگی کی منظوری کے بعد لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان وکیل منصور عثمان اعوان کو پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل مقرر کیا گیا تھا۔

یہ آرٹیکلز بھی پڑھیں مصنف کے دیگر مضامین

فیس بک پر تبصرے

Loading...