حکومت کی جانب سے فنڈز نہ دینے کے معاملے پر عدالت ک

359

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ جمہوری ممالک میں ایسا نہیں ہوتا کہ پیسے نہیں اس لئے انتخابات نہیں کرا سکتے،حکومت کی جانب سے فنڈز نہ دینے کے معاملے پر اب عدالت کو فیصلہ کرنا چاہئے ۔

ایک انٹرویو میں صدر عارف علوی کاکہناتھا کہ سپریم کورٹ سے پاکستان کی جمہوری ڈائریکشن کا راستے نکلے گا،حکومت کی جانب سے فنڈز نہ دینے کے معاملے پر اب عدالت کو فیصلہ کرنا چاہئے ۔

 

ان کاکہناتھا کہ پاکستان جمہوریت کے راستے سے نہیں ہٹے گا،جمہوری ممالک میں ایسا نہیں ہوتا کہ پیسے نہیں اس لئے انتخابات نہیں کرا سکتے،14 مئی کو الیکشن ہو گا یا نہیں مجھے نہیں معلوم ،جس ملک میں انتخابات ملتوی ہوتے ہیں تو پھر ملتوی ہوتے رہتے ہیں آمریت کاراستہ کھلتا ہے۔

صدر عارف علوی نے کہاکہ پاکستان ڈیفالٹ نہیںکرے گا،پاکستان میں کبھی پیسوں یا مردم شماری کی وجہ سے الیکشن ملتوی نہیں ،مختلف پارٹیوں میں ایسے لوگ موجود ہیں ،معیشت چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ حالات خراب ہیں ،معیشت کو بہتر ہونے میں دس سال لگیں گے ۔

صدر علوی نے کہاکہ ملک جمہوری راستے نہیں اترے گا،یہ ادھوری پارلیمنٹ ہے ،پارلیمنٹ کے بہت سے لوگ باہر ہیں یا ان لوگوں کو واپس لیں یادوبارہ الیکشن کرائیں،تحریک انصاف کا صدر نہیں ہوں

یہ آرٹیکلز بھی پڑھیں مصنف کے دیگر مضامین

فیس بک پر تبصرے

Loading...