الیکشن سے متعلق حکم پر عمل کرنا پڑے گا، سپریم کورٹ نے واضح کر دیا پارلیمنٹ نے حکومت کو فنڈز جاری کرنے سے روک دیا ہے،اٹارنی جنرل

280

سپریم کورٹ میں پنجاب الیکشن کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی کے کیس سے متعلق انتخابات کیلئے فنڈز کے اجراء پر ان چیمبر سماعت ختم ہوگئی ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کی اِن چیمبر سماعت کے دوران وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک حکام، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا کہ پارلیمنٹ نے حکومت کو فنڈز جاری کرنے سے روک دیا ہے لہذا حکومت کے پاس الیکشن کیلئے فنڈز جاری کرنے کا اختیار نہیں۔ ججز نے فنڈ جاری نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کردیا کہ عدالتی حکم پر عمل کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی پر اٹارنی جنرل، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا تھا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے فنڈز فراہم نہیں کئے،

سپریم کورٹ نے تمام اداروں کو 10 اپریل تک اپنی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 11 اپریل کو اپنا جواب جمع کرایا، جس میں بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے فنڈز فراہم کئے گئے اور نہ ہی سیکیورٹی سے متعلق معاملات طے پاسکے ہیں۔

یہ آرٹیکلز بھی پڑھیں مصنف کے دیگر مضامین

فیس بک پر تبصرے

Loading...