سینیٹر طلحہ محمود وفاقی وزیر مذہبی امور تعینات،نوٹیفکیشن جاری
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر طلحہ محمودکو وفاقی وزیر مذہبی امور تعینات کردیا گیا،کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سینیٹر طلحہ محمود کو وزارت مذہبی امور کی اضافی ذمہ داریاں دی گئیں ہیں، اس سے قبل وہ وزیرسیفران کے فرائض بھی انجام دے رہے تھے۔
مفتی عبدالشکور کے انتقال کے بعد وزارت کا قلمدان سینیٹر طلحہ محمودکو دیا گیا ہے۔
یاد رہےکہ دو روز قبل وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔
فیس بک پر تبصرے