پولیس نے میرے گھر کو گھیرے میں لے لیا ،شاید یہ میری گرفتاری سے قبل آخری ٹوئٹ ہو، عمران خان
پولیس نے میرے گھر کو گھیرے میں لے لیا ،شاید یہ میری گرفتاری سے قبل آخری ٹوئٹ ہو، عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہاہے کہ مجھے آج خوف ہے پاکستان اس راستے پر نکل گیا ہے جو ہمارے ملک کی تباہی کا راستہ ہے ،مجھے خوف آ رہا ہے اگر ابھی حکمت نہ استعمال کی گئی ، اگر اپنی عقل کا استعمال نہ کیاگیاتوہم شاید ہم وہاں پہنچ جائیں جہاں ہم اپنے ملک کے ٹکڑے جمع نہ کر سکیں۔
ان کاکہناتھا کہ ایک سال سے پورے ملک میں افراتفری مچی ہوئی ہے،یہ پورا زور لگا رہے ہیں کہ آئین توڑ دو، سپریم کورٹ کو ذلیل کردو عمران خان کو نہیں آنے دینا، عمران خان نے سروے رزلٹ دکھاتے ہوئے کہاکہ ملک بھر میں تحریک انصاف کی مقبولیت 70 فیصد ہے۔
فیس بک پر تبصرے