آٸی جی خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈا پور چارسدہ میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے افتتاح اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں۔اس موقع پر ڈی آٸی جی مردان ریجن محمد سلیمان اور ڈی پی او چارسدہ محمد نذیر خان بھی موجود ہیں

155

چارسدہ()انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان کا ضلع چارسدہ کا دورہ،تھانہ سٹی میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی،یادگار شہداء پولیس پر حاضری،شہداء کے بلند درجات اور مُلکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا،
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے ضلع چارسدہ کا دورہ کیا،چارسدہ پہنچنے پر ریجنل پولیس آفیسر مردان ریجن محمد سلیمان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر خان سمیت دیگر پولیس افسران نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان کو خوش آمدید کہا،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے آئی جی خیبرپختونخوا کو سلامی پیش کی،انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے یادگار شہداء پولیس پر حاضری دیکر شہداء کے بلند درجات اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں،ائی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے پولیس ہیڈکوارٹر چارسدہ میں پودا بھی لگایا،انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے تھانہ سٹی میں قائم سی سی ٹی وی کیمروں سے لیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر خان نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرکے حوالے سے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ چارسدہ میں ضلع بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کے ساتھ ساتھ بازاروں اور مختلف پوائنٹس پر کیمرے نصب کئے گئے ہیں،کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں دن رات پولیس جوان ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں،چارسدہ میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے قیام کے بعد ابتدائی طور پر 142کیمرے اس نظام سے منسلک کیے گئے ہیں،پہلے مرحلے میں چارسدہ کے تمام بازاروں،فاروق اعظم چوک،مردان روڈ،کلاڈھیر چوک،سرڈھیری بازار،پشاور روڈ،نوشہرہ روڈ،تنگی روڈ،ترناب روڈ،عمرزئی بازار،تنگی بازار،شبقدر بازار،بٹگرام روڈ،مٹہ روڈ کے علاوہ بڑے بڑے تجارتی مراکز،بینک،سکولز،کالجز اور باچا خان یونیورسٹی جو پہلے دہشت گردی کا نشانہ بنی تھی،اہم شاہراہوں غنی خان روڈ جس پر اکثر سیاح اور غیر ملکی افراد بھی سفر کرتے ہیں پر کیمرے نصب کئے گئے ہیں،پولیس کی تمام تنصیبات ضلع بھر کے تمام تھانہ جات،چوکیات،ڈی پی او افس،ایس ڈی پی او دفاتر،پولیس لائنز اور ٹریفک چوکی کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے منسلک کردیاگیا ہے.جرائم پیشہ افراد کا کیمرے کی آنکھ سے بچنا ناممکن ہوگا جبکہ بڑے بڑے شاپنگ مالزاورسٹورز مالکان کی خواہش کے مطابق انکے سی سی ٹی وی کیمروں کی لائیو سٹریمنگ بھی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرکے ساتھ منسلک کردی گئی ہے،چارسدہ میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی قیام سے جرائم کی مکمل روک تھام و سراغ رسانی،عوام کے جان و مال اور آبرو کی حفاظت اور عادی مجرمان سمیت دہشت گرد عناصر کی کڑَی نگرانی کی جائے گی ،ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ حادثات اور ناخوشگوار واقعات کا سدباب ممکن ہو سکے گا،اور جرائم کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہوگا،انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے ڈی آر سی چارسدہ کا بھی دورہ کیا،اس موقع پر ڈی ار سی چیئرمین میجر ریٹائرڈ نعیم جان اور ممبران نے آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات کو خوش آمدید کہا اور ڈی آر سی چارسدہ کی کارکردگی کےحوالے سےاگاہ کیا،آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے تمام ڈی آر سی ممبران کا شکریہ ادا کیا،اور ڈی آر سی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

یہ آرٹیکلز بھی پڑھیں مصنف کے دیگر مضامین

فیس بک پر تبصرے

Loading...