عمران خان کا ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا معاملہ، پی ٹی آئی وکلاء کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

475

عمران خان کا ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا معاملہ، پی ٹی آئی وکلاء کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

وکلاء ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے، پی ٹی آئی کے وکلاء نے درخواست کا مسودہ تیار کر لیا

چارسدہ(چارسدہ نیوز۔ 06 مارچ2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا معاملہ، پی ٹی آئی کے وکلاء نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وکلاء ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔ پی ٹی آئی کے وکلاء نے درخواست کا مسودہ تیار کر لیا۔ توشہ خانہ کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کر دی گئی ہے،عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔عدالت نے عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ فیصلہ سنایا۔گذشتہ روز اسلام آباد پولیس نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی رہائشگاہ پر عدالتی نوٹس وصول کرایا تھا ۔

توشہ خانہ پولیس میں عدالت کے احکامات کی تعمیل کے لئے اسلام آباد پولیس کے اہلکار ایس پی حسین طاہر کی قیادت میں زمان پارک پہنچے تاہم انہیں آگے جانے سے روک دیا گیا ۔

سوشل میڈیا پر اسلام آباد پولیس کی آمد اور ممکنہ گرفتاری کی اطلاع پر شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، فواد چوہدری، اعجاز چوہدری، یاسمین راشد، مسرت چیمہ، جمشید اقبال چیمہ ، زبیر نیازی اور مرد و خواتین کی بہت بڑی تعداد بھی زمان پارک پہنچ گئی ۔ کئی کارکنان نے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھا رکھے تھے جو عمران تیرا ایک اشارہ حاضر حاضر لہو ہمارا ، عمران تیرے جانثار بے شمار بے شمار کے نعرے لگاتے رہے ۔اسلام آباد پولیس کی حفاظت کے لئے پنجاب پولیس کے جوان بھی ان کے ہمراہ پہنچے ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کا گھیرائو کر کے شدید نعرے بازی کرتے رہے تاہم پی ٹی آئی کے رہنما او رپنجاب پولیس کے جوان نعرے بازی کرنے والے کارکنوں کو پیچھے دھکیلتے رہے ۔

یہ آرٹیکلز بھی پڑھیں مصنف کے دیگر مضامین

فیس بک پر تبصرے

Loading...