گورنرخیبرپختونخواہ نے انتخابات کی تاریخ کیلئے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا
گورنرخیبرپختونخواہ نے انتخابات کی تاریخ کیلئے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا سپریم کورٹ کے احکامات پر من وعن عملدرآمد کیا جائے گا، لیکشن کمیشن کو الیکشن کی تاریخ پر مشاورت کیلئے 7 یا 8 مارچ کو بلا لیا ہے
گورنرخیبرپختونخواہ نے انتخابات کی تاریخ کیلئے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا
سپریم کورٹ کے احکامات پر من وعن عملدرآمد کیا جائے گا، لیکشن کمیشن کو الیکشن کی تاریخ پر مشاورت کیلئے 7یا 8 مارچ کو اجلاس بلالیا
چارسدہ (چارسدہ نیوز اخبارتازہ ترین۔ 06 مارچ 2023ء) گورنر خیبرپختونخواہ نے انتخابات کی تاریخ کیلئے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخواہ نے صوبے میں انتخابات کی تاریخ کیلئے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا ہے، گورنر خیبرپختونخواہ غلام علی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دیا ہے، سپریم کورٹ کے احکامات پر من وعن عملدرآمد کیا جائے گا۔گورنر خیبرپختونخواہ نے الیکشن کمیشن کو 7 یا 8 مارچ کو الیکشن کی تاریخ پر مشاورت کیلئے بلا لیا ہے۔دوسری جانب سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کے حوالے سے صدر کو خط لکھا ہے، الیکشن کمیشن ہر وقت انتخابات کیلئے تیار رہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری الیکشن کرانے کی تیاری ہر وقت رہتی ہے۔
فیس بک پر تبصرے