لبنان نے اسرائیل پر راکٹوں سے حملہ کر دیا

1,752

(ویب ڈیسک)فلسطینی عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والے اسرائیل پر لبنان نے راکٹوں سے حملہ کر دیا ہے ۔

 

عرب میڈیا کے مطابق لبنان سے اسرائیل کے شمالی علاقوں پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا، جس سے یہودی بستی میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 2 افراد زخمی ہو گئے،رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لبنانی سرزمین سے 100 کے قریب میزائل شمالی اسرائیلی علاقے میں داغے گئے ہیں۔

 

اسرائیلی فوج نے داغے گئے میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ راکٹوں کا ہدف مغربی الجلیل میں یہودی بستیاں تھیں، راکٹوں کے ٹکڑے لگنے سے 2اسرائیلی شہری زخمی ہوئے جبکہ صیہونی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔

 

تازہ ترین صورتحال پر غور کے لیے وزیراعظم نیتن یاہو نے فوج اور سکیورٹی حکام کو طلب کر لیا جبکہ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ لبنانی فوج بھی اسرائیل سرحد کے قریب علاقوں میں پہنچنا شروع ہو گئی ہے، لبنانی فوج نے اسرائیل پر حملے میں استعمال ہونے والے راکٹ پیڈز کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ لبنانی سرحد کے قریب یہودی بستی میں راکٹ گرنے سے مقامی مارکیٹ میں آگ لگ گئی جبکہ راکٹ حملے کے بعد اسرائیل نے شمالی علاقوں میں جہازوں کی آمدورفت روک دی ہے۔

یہ آرٹیکلز بھی پڑھیں مصنف کے دیگر مضامین

فیس بک پر تبصرے

Loading...