الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست خارج کردی

945

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل کی جانب سے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا گیا

اسلام آباد(چارسدہ نیوزاخبارتازہ ترین ۔ 07 مارچ 2023ء) الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست خارج کر دی۔الیکشن کمیشن میں عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست خارج کر دی۔الیکشن کمیشن نے درخواست گزار محمد آفاق کے وکیل کو کمرہ عدالت سے نکال دیا۔عمران خان کے وکیل کی جانب سے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا گیا۔چیف الیکشن کمشنر نے پوچھا کیا عدالت نے الیکشن کمیشن کو اس کیس پر سماعت سے روکا ہے؟۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کوئی سخت ایکشن لینے سے روکا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ کیس کی سماعت کرنا سخت ایکشن تو نہیں ہے

کسی عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس کی سماعت سے نہیں روکا

وکیل نے دورانِ سماعت کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹسز غلط ایڈرس اور تاریخ پر موصول ہوئے۔ایسا قدم الیکشن کمیشن کے عملے کی غلطی ہے،اونچا بولنے پر الیکشن کمیشن نے محمد آفاق کے وکیل کی سرزنش کی۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اونچا بولنے سے آپ ہم پر دباو نہیں ڈال سکتے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس میں نوٹس جاری کیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن نے نوٹس میں لکھا کہ نااہلی کے باوجود آپ پی ٹی آئی کے چئیرمین ہیں، آپ الیکشن کمیشن کے رو برو پیش ہو کر وضاحت کریں۔ سابق وزیر اعظم کو نوٹس ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کے ذریعے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے پتے پر ارسال کیا گیا تھا۔ نوٹس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا بھی حوالہ دیا گیا جس میں لکھا ہے کہ اثاثوں کے بارے میں غلط بیانی پر عمران خان نااہل کیے گئے

یہ آرٹیکلز بھی پڑھیں مصنف کے دیگر مضامین

فیس بک پر تبصرے

Loading...