عدالت نے رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے

1,120

انسداد دہشت گردی عدالت نے رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے

وزیر داخلہ کو گرفتار کر کے 28 مارچ کو پیش کیا جائے،عدالت کا حکم،وارنٹ گرفتاری گجرات کے تھانہ میں درج مقدمے میں جاری کیے گئے

چارسدہ  (چارسدہ نیوز اخبارتازہ ترین ۔ 07 مارچ 2023ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی آج حاضری سے استثنٰی کی درخواست خارج کر دی ہے اور رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔ ناقابل ضمانت وانٹ گرفتاری انسداد دہشت گردی عدالت کے جج رانا زاہد اقبال نے جاری کیے،عدالت نے قرار دیا کہ رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر کے 28 مارچ کو پیش کیا جائے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی پی او گجرات کے ذریعے تعمیل کرانے کا حکم دے دیا۔ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری گجرات میں درج مقدمے میں درج کئے گئے،مقدمہ اگست 2022 میں ق لیگ کے مقامی رہنما کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سیشن عدالت گوجرانوالہ نے 3 مارچ کو ہونے والے مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن میں پارک سے جھولے چوری اور درخت کاٹنے کے الزام میں مریم نواز کو 7 مارچ کو طلب کیا گیا تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج مرزا محمد اعظم نے مریم نواز کی طلبی کا نوٹس جاری کیا،ن لیگ سوشل میڈیا پنجاب کے ہیڈ،سٹی صدر اور جلسہ آرگنائزر کو بھی نوٹس جاری کیا گیا۔ جماعت اسلامی نے عدالت میں اندراج مقدمہ کیلئے رٹ پیٹشن دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 3 مارچ کو ہونے والے ورکرز کنونشن کیلئے درخت کاٹے گئے۔ جبکہ جماعت اسلامی کے مقامی رہنما نے مریم نواز اور ن لیگی عہدیداروں کیخلاف تھانے میں بھی درخواست دی۔درخواست کے متن میں کہا گیا کہ سرکاری پارک میں لگے جھولے، درخت اور پودے کاٹ کر چوری کیے گئے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت اور عہدیداروں کیخلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کیا جائے۔ فرقان بٹ نے مقدمہ کے اندراج کے لیے عدالت میں رٹ پٹیشن بھی دائر کی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے سی پی او گوجرانوالہ کو تمام ریکارڈ سمیت طلب کیا۔

یہ آرٹیکلز بھی پڑھیں مصنف کے دیگر مضامین

فیس بک پر تبصرے

Loading...