مسلم لیگ ن میں پھوٹ،لیگی رہنماؤں نے صوبائی صدر امیر مقام کے خلاف بغاوت کر دی

313

 

ن لیگ نظریاتی کارکنوں کا امیر مقام کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار،اخلاقی طور پر امیر مقام صوبائی صدر نہیں رہے، ن لیگ کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کرنے والوں کو نکال کر دم لیں گے۔ ارباب خضرحیات کی بیان

پشاور (چارسدہ نیوز تازہ ترین۔ 17 مارچ 2023ء) مسلم لیگ ن میں پھوٹ پڑ گئی،لیگی رہنماؤں نے صوبائی صدر امیر مقام کے خلاف بغاوت کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا میں تقسیم ہوگئے ،ن لیگ کے نظریاتی ارکان نے صوبائی صدر امیر مقام پرعدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ رہنما مسلم لیگ ن ارباب خضرحیات، مسلم لیگ ن کے نظریاتی کارکنوں نے صوبائی صدر امیر مقام کے خلاف عدم اعتماد کر دیا ہے۔ارباب خضر حیات کا کہنا ہے کہ ن لیگ نظریاتی کارکنوں نے امیر مقام کے خلاف عدم اعتماد کر دیا۔اخلاقی طور پر امیر مقام صوبائی صدر نہیں رہے۔ن لیگ کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کرنے والوں کو نکال کر دم لیں گے۔امیر مقام کا ن لیگ کو امیر مقام لیگ بنانے کا خواب پورا نہیں ہو گا۔

یہ آرٹیکلز بھی پڑھیں مصنف کے دیگر مضامین

فیس بک پر تبصرے

Loading...