باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک سکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقے لوسم میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، آئی ایس پی آر

353

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے امن دشمنوں کے خلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے لوسم میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

بیان کے مطابق اس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور امن دشمنوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین امن دشمن اپنے انجام کو پہنچ گئے۔

یہ آرٹیکلز بھی پڑھیں مصنف کے دیگر مضامین

فیس بک پر تبصرے

Loading...