حکومت نے چیئرمین نیب کو مزید بااختیارات بنانے کا فیصلہ کرلیا
حکومت نے چیئرمین نیب کو مزید بااختیارات بنانے کا فیصلہ کرلیا
چیئرمین نیب ناقابل سماعت قرارکیس کو بند کرسکیں گے، نیب سے مقدمہ موصول ہونے پر متعلقہ ادارہ ازسرنوشواہد اکٹھے کرسکے گا
اسلام آباد (چارسدہ نیوز اخبارتازہ ترین۔ 07 مارچ 2023ء) حکومت نے چیئرمین نیب کو مزید بااختیارات بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، چیئرمین نیب ناقابل سماعت قرارکیس کو بند کرسکیں گے، نیب سے مقدمہ موصول ہونے پر متعلقہ ادارہ ازسرنوشواہد اکٹھے کرسکے گا۔ دنیا نیوز کے مطابق حکومت نے چیئرمین نیب کو مزید بااختیارات بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وفاقی کابینہ نے نیب قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی، کابینہ نے نیب ترامیمی آرڈیننس کے مسودہ کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی۔چیئرمین نیب احتساب عدالت سے ناقابل سماعت قرار دیئے گئے مقدمات متعلقہ فورم کو بھیج سکیں گے۔ چیئرمین نیب ناقابل سماعت قرارکیس کا جائزہ لے کر بند کرنے کی منظوری دے سکیں گے۔ نیب سے مقدمہ موصول ہونے پر متعلقہ ادارہ ازسرنوشواہد اکٹھے کرسکے گا۔
فیس بک پر تبصرے