توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری

الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو عمران خان اور فواد چودھری کو 14مارچ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا
اسلام آباد (چارسدہ نیوز اخبارتازہ ترین۔ 07 مارچ 2023ء) توہین الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پی ٹی آئی فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ارو فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں، الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو عمران خان اور فواد چودھری کو 14مارچ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عمران خان اور فواد چودھری کے وارنٹ الیکشن کمیشن کے چار رکنی بنچ نے جاری کئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان بار بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہورہے، عمران خان اور فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری توہین الیکشن کمیشن کیس میں جاری ہوئے ہیں۔
فیس بک پر تبصرے