ہمیں پتا تھا کہ مہنگائی کی مصیبت ہمارے گلے پڑے گی

300

ملکی مسائل سے آگاہ ہیں اور انہیں حل کریں گے، ایکسپورٹ100بلین ہوں گی تو ملک ترقی کرے گا، قرضے لینے سے ملک نہیں چلے گا۔ سابق صدرآصف زرداری چارسدہ چارسدہ نیوز اخبارتازہ ترین۔ 07 مارچ 2023ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں پتا تھا کہ مہنگائی کی مصیبت ہمارے گلے پڑے گی، ملکی مسائل سے آگاہ ہیں اور انہیں حل کریں گے، ایکسپورٹ 100بلین ہوں گی تو ملک ترقی کرے گا، قرضے لینے سے ملک نہیں چلے گا۔ انہوں نے میلسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے گزشتہ حکومت کو گرایا تاکہ ملک کو سنبھال سکیں، سابق حکومت کے پاس ملک کو مسائل سے نکالنے کا کوئی ایجنڈا نہیں تھا۔آج عمران خان کہہ رہا ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے۔بھائی مہنگائی تو تیرے دور میں تھی، پیپلزپارٹی کے دور میں 100فیصد تنخواہیں بڑھائی گئی تھیں۔ ہمیں پتا تھا کہ مہنگائی کی مصیبت ہمارے گلے پڑے گی، ملکی مسائل سے آگاہ ہیں اور انہیں حل کریں گے، میں سمجھتا ہوں کہ ملک کو ترقی دینے کیلئے برآمدات کو فروغ دینا پڑے گا، ایکسپورٹ 100بلین ہوں گی تو ملک ترقی کرے گا، قرضے لینے سے ملک نہیں چلے گا۔

یہ آرٹیکلز بھی پڑھیں مصنف کے دیگر مضامین

فیس بک پر تبصرے

Loading...