چارسدہ، ڈی پی او چارسدہ محمد عارف کا تھانہ سرڈھیری کا دورہ

223

تھانہ میں کانفرنس ہال کا معائنہ کیا جبکہ موجود شہریوں سے ملے اور ان سے مسائل دریافت کئے

چارسدہ (چارسدہ نیوز)ڈی پی او چارسدہ محمد عارف کا تھانہ سرڈھیری کا دورہ،،تھانہ میں کانفرنس ہال کا معائنہ جبکہ تھانہ میں موجود شہریوں سے ملے اور ان سے مسائل دریافت کئے،اسلحہ نمائش، ہوائی فائرنگ اور دیگر غیر قانونی دھندہ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔ڈی پی او محمد عارف تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ محمد عارف نے پولیس اسٹیشن سرڈھیری کا دورہ کرتے ہوئے تھانہ میں کانفرنس ہال اور پولیس کی جانب سے کئے گئے سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی معائنہ کیادورے کے موقع پر ڈی پی او چارسدہ نے تھانہ میں شہریوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل بھی دریافت کئے ڈی پی او چارسدہ نے پولیس افسران کو اشتہاری مجرمان کی جلد گرفتاری اور زیر تفتیش مقدمات ایمانداری سے جلد نمٹانے کا حکم دیا اور کہا کہ ضلع میں اسلحہ نمائش، ہوائی فائرنگ، منشیات اور دیگر غیر قانونی دھندہ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کی جائے۔ پولیس جوان عوام کی تحفظ یقینی بنائے اور اپنی حفاظت کے لئے ہیلمٹ و جیکٹ کا استعمال لازمی کریں۔ مزید انہوں نے تھانہ کی ریکارڈ، اسلحہ و ایمونیشن سمیت تھانہ کی صفائی کی صورتحال کا بھی معائنہ کیا۔

یہ آرٹیکلز بھی پڑھیں مصنف کے دیگر مضامین

فیس بک پر تبصرے

Loading...