سوشل میڈیا پر پاک فوج کیخلاف مہم سےنمٹنے کیلئےخصوصی ٹاسک فورس بنانےکا فیصلہ

301

ٹاسک فورس میں ایف آئی اے، پی ٹی اے اور نادرا کے افسران شامل ہوں گے، 8 ٹک ٹاک، 44 ٹویٹر، اور 50 سے زائد فیس بک اکاؤنٹس سے پروپیگنڈا کیا گیا

اسلام آباد (چارسدہ نیوز اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ 2023ء) وفاقی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر پاک فوج کیخلاف مہم سے نمٹنے کیلئے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر پاک فوج کیخلاف مہم سے نمٹنے کیلئے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، ٹاسک فورس میں ایف آئی اے، پی ٹی اے اور نادرا کے افسران شامل ہوں گے۔پاک فوج کے خلاف 8 ٹک ٹاک، 44 ٹویٹر، اور 50 سے زائد فیس بک اکاؤنٹس سے پرو پیگنڈا کیا گیا۔ خصوصی ٹاسک فورس کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت حاصل ہوگی۔ ٹاسک فورس سوشل میڈیا کے حوالے سے اپنی سفارشات بھی دے گی۔اسی طرح وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت حکومت میں شامل جماعتوں کا اہم اجلاس نے سوشل میڈیا اور بیرون ملک اداروں بالخصوص آرمی چیف کے خلاف چلائی جانے والی مہم کی شدید مذمت کی۔

یہ آرٹیکلز بھی پڑھیں مصنف کے دیگر مضامین

فیس بک پر تبصرے

Loading...