کے پی میں انتخابات کیلیے پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع

261

پاکستان تحریک انصاف نے صوبہ خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر دلیا ہے اور درخواست دائر کر دی ہے۔

چارسدہ نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے آئین کے مطابق اسمبلی تحلیل کے 90 دن کے اندر الیکشن کے لیے خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور گورنر کے پی کو فریق بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر کے پی یکم مارچ کے عدالتی فیصلے کے حکم پر عمل نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے میڈیا پر خود انتخابات کے لیے 28 مئی کی تاریخ کا اعلان کیا تھا لیکن بعد میں وہ اپنے اس اعلان سے ہی مُکر گئے۔

یہ آرٹیکلز بھی پڑھیں مصنف کے دیگر مضامین

فیس بک پر تبصرے

Loading...