بحران کا خاتمہ، پی پی کا پی ٹی آئی سے رابطے کا فیصلہ پیپلزپارٹی سیاسی بحران میں مفاہمتی کردار ادا کرنے کے لئے متحرک، 3 رکنی کمیٹی تشکیل

296

پیپلزپارٹی ملک میں جاری سیاسی بحران میں مفاہمتی کردار ادا کرنے کے لئے متحرک ہوگئی۔ حکومتی اتحادی جماعتوں کو مذاکرات پرآمادہ کرنے کے لئے سینئر رہنماؤں پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی، آئینی بحران سے نمٹنے کے لئے گریٹرڈائیلا گ میں تحریک انصاف سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

ملک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے پیپلزپارٹی نے مفاہمتی مشن کا آغاز کردیا۔ اتحادی حکومت کی جماعتوں کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کیلیے پیپلزپارٹی کی تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ،سید نوید قمراورقمرزمان کائرہ کو مفاہمتی کمیٹی کا رکن نامزد کردیا۔

پارٹی چئیرمین کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے چیئرمین سیکرٹریٹ سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مفاہمتی کمیٹی کے ارکان حکومتی اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے مل کرانہیں آصف زرداری کی تحریک انصاف کےساتھ جامع مذاکرات کی تجویز پر قائل کریں گے۔

مفاہمتی کمیٹی اتحادی جماعتوں سے ملاقاتوں کے بعد ایک متفقہ ایجنڈاتیارکرے گی جس میں سیاسی وآئینی بحران کے خاتمے کےلئے تحریک انصاف سےرابطہ بھی شامل ہے

یہ آرٹیکلز بھی پڑھیں مصنف کے دیگر مضامین

فیس بک پر تبصرے

Loading...