معروف عالم دین مولانا سید رابع حسنی ندوی انتقال کرگئے
معروف عالم دین مولانا سید رابع حسنی ندوی انتقال کرگئے
(ویب ڈیسک) سربراہ دارالعلوم ندوة العلمالکھنو، مفسرقرآن، محدث العصر، سیرت نگار، عظیم مورخ وداعی، شہرہ آفاق محقق و ادیب حضرت مولاناسید رابع حسنی ندوی انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق علم و عمل کے راہی اور اپنی زندگی اشاعت اسلام کیلئے وقف کرنے والے مولانا سید محمد رابع حسن ندوی بھارت میں انتقال کر گئے۔
حضرت مولانا سیدابوالحسن علی حسنی ندوی رحمة اللہ علیہ کے محبوب بھانجے ، معتمد اور ان کی وفات کے بعد ان کے جانشین مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں 29 اکتوبر 1929 میں پیدا ہوئے۔
آپ نے اپنے ماموں مولانا سیدابوالحسن علی ندوی کی رہنمائی میں تعلیم وتربیت پائی۔ آپ دارالعلوم ندوة العلما سے تعلیم مکمل کرکے پھر وہیں استاد مقرر ہوئے اور تمام علوم وفنون آپ کے زیردرس رہے، وقت کے ساتھ ساتھ آپ نے مختلف مناظل طے کیں اور ناظم کے منصب پر فائز ہوئے۔
فیس بک پر تبصرے