قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج شام 5 بجے طلب کرلیا گیا قومی اسمبلی کے 26 اپریل کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کے 26 اپریل کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے آج شام 5 بجے اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے ، شیڈول تبدیلی کا نوٹیفیکیشن کچھ دیرمیں جاری کردیا جائے گا۔
اجلاس میں شرکت کےلیے آصف زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت حکمران اتحاد کے دیگر رہنما پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ سے منظورکردہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے،جس پرسماعت کرتے ہوئے 8 رکنی بینچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجربل پرعملدرآمد روک دیا ہے۔
دوسری جانب سپریم کورٹ میں پنجاب الیکشن کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی کے کیس سے متعلق انتخابات کیلئے فنڈز کے اجراء پر ان چیمبر سماعت کے دوران ججز نے فنڈ جاری نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کردیا کہ عدالتی حکم پر عمل کرنا پڑے گا
فیس بک پر تبصرے