شاہ محمود قریشی بھی بلاول کے حق میں بول پڑے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کو غیر موزوں قرار دیدیا

322

شاہ محمود قریشی بھی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے حق میں بول پڑے، کہتے ہیں کہ بھارتی نے میزبانی کے آداب کا بھی لحاظ نہیں رکھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی حمایت میں بول پڑے۔

ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے وزیر خارجہ نے جو بیان دیا وہ ان کو زیب نہیں دیتا، میزبانی کے آداب ہوتے ہیں جو بھارت نے نہیں اپنائے۔

ان کا کہنا ہے کہ میرے بلاول سے لاکھ اختلافات ہوں مگر ہمارے وزیر خارجہ نے اچھا پیغام دیا ہے۔

وفاقی وزیر خارجہ بلالو بھٹو زرداری نے رواں ہفتے بھارت کا دو روزہ دورہ کیا تھا جہاں انہیں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرنا تھا۔

شاہ محمود قریشی نے اجلاس میں بھارت کے 5 اگست کے اقدام اور کشمیر سے متعلق پالیسیوں کا کھل کر ذکر کیا، جبکہ بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستانی وزیر خارجہ کی اس طرح میزبانی نہیں کی جیسے دوسرے ممالک کے وزرائے خارجہ کی گئی

یہ آرٹیکلز بھی پڑھیں مصنف کے دیگر مضامین

فیس بک پر تبصرے

Loading...