آزادکشمیر کے شہری نے اپنی ساری جائیداد مریم نواز کے نام کردی

305

(چارسدہ نیوز ویب ڈیسک)

آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ کے رہائشی زاہد حسین نامی شخص نے اپنی کروڑوں کی جائیداد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے نام کردی، شہری کا یہ اقدام مریم نواز کے دل کو چھوئے بغیر نہ رہ سکا۔

ٹوئٹر پر راجا نادر نامی صارف کی جانب سے ایک وصیت نامہ شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی گئی جس میں بتایا گیا کہ آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ کے رہائشی نے اپنی ساری زمین مریم نواز شریف کے نام کرنے کی وصیت کر دی۔

اس وصیت نامے میں درج تھا کہ میں  زاہد حسین ولد ولایت حسین اپنے مکمل ہوش وحواس میں بنا کسی جبر کے اپنی  مرضی سے اپنی تمام اراضی جو میری ملکیت ہے چاہے وہ 50 ہزار کنال ہویا 32 ہزار کنال مریم نواز شریف دختر نواز شریف کو دیتا ہوں۔

یہ آرٹیکلز بھی پڑھیں مصنف کے دیگر مضامین

فیس بک پر تبصرے

Loading...