تفصیلات کےمطابق مئی کا مہینہ عموماً گرم موسم کی وجہ سے جانا جاتا ہے لیکن اس بار پاکستان میں موسم قدرے ٹھنڈا ہے جس کی وجہ وقفہ وقفہ سے بارش اور ژالہ باری کیساتھ ساتھ برفباری کا ہونا سمجھا جا رہا ہے ، ایسے ہی کالام کے علاقے مٹلتان میں برفباری  کا سلسلہ جاری ہے جس سے سفیدی مائل چادر پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے ، میدانی علاقوں میں آج دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری۔