چارسدہ :نگران وزیر اعلی کے دورے کے موقع پر جماعت اسلامی یوتھ کا ہسپتال کے سامنے احتجاج

297


چارسدہ()نگران وزیر اعلی کے دورے کے موقع پر جماعت اسلامی یوتھ کا ہسپتال کے سامنے احتجاج،ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے جس پر ہسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے۔تفصیلات نے مطابق نگران وزیر اعلی اعظم خان کے دورہ وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال رجڑ کے دورے کے موقع پر جماعت اسلامی یوتھ نے ہسپتال گیٹ کے سامنے احتجاج کیا،احتجاج کے دوران جماعت اسلامی یوتھ نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس پر ہپستال اور انتظامیہ کے حوالے سے جملے درج تھے احتجاج مظاہرین کا کہنا تھا کہ رجڑ ہسپتال تباہی کی طرف جارہا ہے ہسپتال میں رات کے وقت نا ڈاکٹر اور نا نرس موجود ہوتے ہیں ہسپتال میں عملے کی کمی کو پورا کیا جائےوومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کو الگ ایم ایس کی تعیناتی کی جائے،صحت انصاف کارڈ کے ختم ہونے کے بجائے اس میں فنڈز فراہم کریں،بعد ازاں جماعت اسلامی یوتھ کے احتجاج کرنے والوں کے ساتھ ڈپٹی کمشنر عدنان فرید،ڈی پی او محمد عارف،ڈی ایس پی صنوبر خان،ایس ایچ او تھانہ سٹی بہرہ مند ،تحیصلدار عدنان خان کے ساتھ مذاکرات کرکے احتجاج کو ختم کیا اور پیر کے دن ڈپٹی کمشنر آفس میں ایم ایس،ڈی ایچ او اور میڈیا کے سامنے اپنے مطالبات حوالہ کریں گے

یہ آرٹیکلز بھی پڑھیں مصنف کے دیگر مضامین

فیس بک پر تبصرے

Loading...