پڑانگ پولیس کی بڑی کارواٸی

278


چارسدہ : تھانہ پڑانگ پولیس نے مویشی چور گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے مال مسروقہ بکریوں کے 1 لاکھ روپے برامد۔

گرفتار تینوں ملزمان کا تعلق ضلع چارسدہ کے علاقہ قائد آباد اور ماجوکے سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیض الرحمن ولد عطاء الرحمن ساکن کپتان کورونہ نے تھانہ پڑانگ میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ انٹرچینج کے قریب سروس روڈ پر بکریاں چرا رہا تھا کہ اس دوران چند نامعلوم افراد نے مجھ سے پانی مانگی کہ ہماری گاڑی گرم ہوئی، میں قریبی ابادی پر گیا جونہی واپس آیا ملزمان میرے بکریوں سے 4 بکریاں موٹرکار ماڈل 95 نمبری AAR.164 میں ڈال کر سرقہ لے گئے ہے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

واردات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ محمد عارف نے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔

ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ عالمزیب خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی جواد خان، ایس ایچ او تھانہ پڑانگ بسم اللہ جان اور تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے جدید سائنسی خطوط سے استفادہ حاصل کرتے واردات میں ملوث روپوش ملزمان کو بے نقاب کیا اور ملزمان شارک ولد شوکت ساکن قائد آباد، افسر علی ولد اختر علی پڑانگ ماجوکے اور فرہاد ولد محمد اسحاق ساکن عصمت آباد ماجوکے کو گرفتار کیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ بکریوں کے 1 لاکھ روپے جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا موٹر کار اور 1 پستول برآمد کیا گیا، جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ آرٹیکلز بھی پڑھیں مصنف کے دیگر مضامین

فیس بک پر تبصرے

Loading...